Advertisement

کراچی میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا راج

target killing in karachi

عزیزآباد میں 2 موٹرسائیکل پرسوار 4 مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرارہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 8 میں واقع تنظیم الانعام امام بارگاہ کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پرسوار4 نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک شخص پراندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔

 فائرنگ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 10 خول ،مقتولین کے پاس سے ایک پرانا موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلییں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے، 2013 اور 2014 میں اس کے خلاف ناجائز اسلحے کے دو مقدمات تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ پولٹری کے کاروبار سے وابستہ تھا جبکہ مزید تفصیلات کے لیے مقتول عثمان کے اہلخانہ کا انتظار کر رہے ہیں۔

Advertisement

پولیس کےمطابق مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر 12 گولیاں لگی ہیں اور مقتول کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہےکے ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

 وزیراعلی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانبگھگھر پھاٹک کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ سائٹ ایریا میں شہری اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version