Advertisement

افغان طالبان وفدکی پاکستانی حکام سےملاقات،اعلامیہ جاری

PAK FO Office- Taliban meeting

دفترخارجہ کی جانب سےطالبان وفد کی پاکستانی حکام سے ملاقات کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل کاکہناہے کہ پاکستانی حکام سے ملاقات کے دوران افغان طالبان کی جانب سے امن مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیاگیا۔

ترجمان دفترخارجہ کےمطابق افغان طالبان سےملاقات کےدوران پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےکی۔

ترجمان کےمطابق پاکستانی حکام اورافغان طالبان کےوفد کی ملاقات دفترخارجہ میں ہوئی۔جس میں افغان طالبان کے12رکنی وفد کی قیادت ملاعبدالغنی برادرنےکی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ طالبان سیاسی کمیشن بننے کے بعد طالبان وفد کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔

Advertisement

واضح رہےکہ گزشتہ روزافغان طالبان کا 12 رکنی وفد پاکستان پہنچا تھا جب کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمےخلیل زاد بھی اس سلسلے میں اسلام آباد میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق طالبان رہنماؤں کی زلمے خلیل زاد کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پروزیرخارجہ کاکہنا تھاکہ پاک افغان برادرانہ تعلقات، مذہبی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوارہیں، افغانستان میں عدم استحکام کا خمیازہ پاکستان اور افغانستان یکساں طور پربھگت رہے ہیں۔

وزیرخارجہ  نے مزید کہا پاکستان سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، افغانستان میں قیام امن کے لیے “مذاکرات” ہی مثبت اور  واحد راستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کیلئے خوشی کی بات ہے کہ آج دنیاافغانستان پر ہمارے مؤقف کی تائید کررہی ہے۔

وزیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان خوش دلی سےلاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرتاآرہا ہے، پاکستان نے افغان امن عمل میں نہایت ایمانداری سے مصالحانہ کردار ادا کیا کیونکہ پُرامن افغانستان پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے،ہماری خواہش ہے فریقین مذاکرات کی جلد بحالی کی طرف راغب ہوں۔

Advertisement

اس موقع پرافغان طالبان کے وفدکی جانب سے افغان امن عمل میں پاکستان کےکردار کی پذیرائی کرتے ہوئےمذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیاگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version