Advertisement

اسلام آبادہائیکورٹ،اکرم درانی کی 4اکتوبرتک عبوری ضمانت منظور

Akram Durrani

اسلام آبادہائی کورٹ میں آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااکرم درانی کو4اکتوبرتک عبوری ضمانت دے دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آبادہائی کورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سمیت دورکنی بنچ نےکیس کی سماعت کی۔

عدالت نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اکرم درانی کی عبوری درخواست ضمانت منظورکرتےہوئے پانچ لاکھ روپےکےمچلکےجمع کرانےکی ہدایت کی۔

عدالت نےسماعت کےدوران نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئےپیروائزکمنٹس جمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ نیب میں  اکرم درانی کیخلاف فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیزہاؤسنگ فاؤنڈیشن کےدورہائشی منصوبوں میں کرپشن کی انکوائری بھی جاری ہے۔

Advertisement

بعد ازاں کیس کی مزیدسماعت چارنومبر تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےاکرم درانی نے کہاکہ آزادی مارچ سے متعلق مذاکرات پربات کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک اورصادق سنجرانی نےخود رابطہ کیاہے۔رابطےوہ کر رہے ہیں،میں نےنہیں کیا۔

اکرم دارنی کاکہناہےکہ پرویز خٹک اور صادق سنجرانی خودرابطے کررہے ہیں کیونکہ وہ تکلیف میں ہیں۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان کورہبر کمیٹی نےپیغام دیا ہےکہ دھرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان کریں، لیڈرشپ رہبرکمیٹی کے بغیر نہیں ملے گی،مولانا فضل الرحمان بھی پرویزالہیٰ سے نہیں ملیں گے۔

رہنما جے یو آئی نےمزیدکہاکہ رہبر کمیٹی کمزور نہیں بلکہ طاقتور ہے، یہ لوگ رہبر کمیٹی کے قدموں میں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم کوجانا ہوگا، استعفیٰ مانگاہےوہ لےکرجائیں گے۔

اکرم درانی نے کہاکہ رات ڈی چوک سے گزرا تو اس وقت بھی وہاں خواتین بیٹھی تھیں اوراحتجاج جاری تھا، نالائق اوربےحیاحکومت کوماں بیٹیوں کی بھی پرواہ نہیں، یہ اسی طرح ہے جس طرح سول مارشل لا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version