Advertisement

میزبان اینکرز کی دوسرے شوز میں بطور تجزیہ کار شرکت پر پابندی

pemra on journalist

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ٹی وی شوز میں میزبانی کرنے والے اینکرز کی دوسرے شوز میں بطور مہمان تجزیہ کار شرکت پر پابندی لگادی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے ٹی وی چینلز کے مختلف پروگراموں میں ہونے والے تبصروں اور تجزیوں کے حوالے سے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں نیوز چینلز کو عدالت میں زیر سماعت مقدمات پر تبصروں سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق ٹاک شوز میں عدلیہ اور ریاستی ادراوں کے خلاف یکطرفہ تجزیے اور پروپیگنڈے کی صورت میں متعلقہ ادارہ ذمہ دار ہو گا۔

ہدایت نامہ کے تحت ریگولر شوز کرنے والے اینکرز پر کسی دوسرے ٹاک شو میں جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ پیمرا نے عدلیہ یا اداروں سے متعلق غیرمناسب تجزیے اور منفی پروپیگنڈے نشر کرنے پر بھی ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ٹی وی چینلز عدالت میں زیر التوا معاملات پر کوئی بھی بحث، تجزیہ یا قیاس آرائی نشر نہیں کریں گے اور اپنے چینل کو عوام کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement

پیمرا کی جانب سے صحافیوں کے بطور تجزیہ کار دوسروں چینلوں پر آنے پر پابندی کو نہ صرف صحافی بلکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں تنقید بھی کا نشانہ بنا رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پیمرا کی جانب سے اینکرز پر پابندی کا نوٹیفکیشن بالکل غیر ضروری، غیر منطقی اور بلا ضرورت ہے۔

‎سابق وزیر خزانہ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے اینکر پر ٹی وی چینلز پر اپنی رائے کے اظہار سے روکنا حیرت انگیز فیصلہ ہے۔ پیمرا کواینکر پرسنز کے حقوق کو دبانے کے بجائے فیک نیوز کے خلاف کارروائی کا بہتر کام کرنا چاہیے۔

‎پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیمرا کے حکم کی مذمت کرتے ہوئے نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

‎عمران صاحب یہ حکم ثبوت ہے کہ آپ جمہوری نہیں، آمرانہ فسطائی سوچ رکھتے ہیں،‎پیمرا اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے اینکرز پر پابندی کا پیمرا کے حکم کو فوری واپس لیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version