Advertisement

نواز شریف کے ذاتی معالج کو نیب کی طرف سے وارننگ لیٹر

Dr Adnan- NAB

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کو نیب کی طرف سے ادارے کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے پر وارننگ لیٹر جاری کیا گیا ہےجو کہ منظرعام پربھی آگیا ۔

تفصیلات کے مطا بق نیب لاہور نے 25 اکتوبر کو ڈاکٹر عدنان کو لیٹر ارسال کیا جس میں مختلف حقائق پر توجہ دلائی گئی ،ڈاکٹر عدنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپکی جانب سے نیب کو ارسال خط میں کئے گئے دعوے حقائق کے منافی اور محض ہرزہ سرائی کے سوا کچھ نہیں۔

نیب نے ڈاکٹر عدنا ن کو باور کروایا کہ نیب سے آپکو ہمیشہ نواز شریف کے معائنے کی اجازت ملتی رہی جسکا مکمل ریکارڈ بھی دستیاب ہے۔

تفصیلات کے مطا بق ریکارڈ کے مطابق آپ نے 11، 19 اور 21 اکتوبر کو نواز شریف کا جامع معائنہ کیا اور روزانہ کی بنیاد پر دوائیں آپ خود فراہم کرتے رہے ۔آپکو نواز شریف کے خون کے نمونے اور دیگر ٹیسٹ کروانے کی سہولت بھی فراہم رہی ۔

ذرائع کے مطابق لیٹر میں کہا گیا کہ آپ کو معلوم ہے کہ نواز شریف کو گھر سے من پسند کھانا منگوانے کی فراخ دلانہ اجازت بھی دی گئی جوکہ 11 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک وہ حاصل کرتے رہے ۔

Advertisement

وا ضح رہے کہ ڈاکٹر عدنان کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے منحرف ہونے اور غلط معلومات فراہم کرنے پرنیب کی جا نب سے یہ لیٹر ارسال کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ: پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کالعدم قرار
شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version