Advertisement

پاکستان میں سیاسی انتشار کا سب سے زیادہ فائدہ ہندوستان کو ہوا، سراج الحق

Siraj ul haq on Kashmir

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی انتشار کا سب سے زیادہ نقصان کشمیر کواور فائدہ ہندوستان کو پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی روز ہمارے بارڈر پر حملے کررہے ہیں بھات کشمیر کے ایشو سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، 5 اگست سے کشمیر میں 80 لاکھ لوگ محصور ہیں، کشمیری مسلمانوں کی نگاہیں صرف پاکستان کی طرف ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن نے تحریک آزادی کشمیر کو کنٹینر کی سیاست کی نذر کردیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اس وقت ایک کنٹینر سٹی کا منظر پیش کررہا ہے، عوام اپنا پیٹ کاٹ کر حکومت کو جو پیسہ ملکی ترقی کیلئے دیتے ہیں وہ سڑکیں بند کرنے پر خرچ ہورہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی آرٹی منصوبہ پشاورکے شہریوں کیلئے عذاب بن گیا ہے، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے والے اپنے وعدوں سے پھر رہے ہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اب تک کسی ایک فرد کا احتساب کرسکی نہ کسی سے ایک روپیہ واپس لے سکی کیونکہ حکومت کی اپنی صفوں میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جن کا خود احتساب ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حیدرآباد میں گاڑی کہاتہ چوک پر کشمیر مارچ کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 70 دنوں کے اندر کشمیر کا سری نگر ایک قبر بن چکی ہے, لوگ نماز کے لیئے نہیں نکل پارہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کا ضمیر نہیں جاگا تو مسئلہ کشمیر پر ہم خود میدان میں اترینگے کیونکہ کشمیر کے لیئے ہماری جان بھی قربان ہے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیشہ اللہ تعالی نے مسلمانوں کو ایمان اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت دی اور22 سال سے کشمیری فقط پاکستان کے لیئے اور اپنی آزادی کے لیئے جدوجہد کررہے ہیں۔

جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہے حکومت اور وزیر اعظم کی محدود سوچ کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا، ہم اعلان کرتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت اقوام متحدہ کی طرف نہ دیکھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version