Advertisement

ہم کسی ایک جماعت نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں، بلاول بھٹو

bilawal talk

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مولانا کے ساتھ پہلے بھی ہمارا تعلق رہا ہے لیکن ہم کسی ایک جماعت کے ساتھ نہیں ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اڈیالہ جیل میں والد سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت سیاسی لوگ نہیں کٹھ پتلی ہیں، میں بھی یہی سمجھتا ہوں اسی لیے عمران خان کو استعفی دینا چاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم امیچور ہیں ان کے پاس مسائل کا حل نہیں، حکومت کی زمہ داری دھرنے کا سیاسی حل نکالنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں الیکشن نہیں سیلیکشن تھا ، فافن کی رپورٹ میں الیکشن میں باقاعد گیاں بیان کی گئیں ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کی مخالفت کی ہے اور اب بھی کریں گے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اپنے انسانی حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ ججز نے جیل حکام کو طبی سہولیات دینے کے لیے کہا ہے لیکن غیر جمہوری قوتیں قوانین پرعمل نہ کرتے ہوئے سیاسی قیدی کو تشدد اور حقوق سے محروم رکھ رہی ہیں۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ زرداری پر مقدمہ راولپنڈی میں چل رہا ہے جبکہ کیس سندھ کا ہے نہ صرف یہ بلکہ شہید ذوالفقار بھٹو کا بھی راولپنڈی میں عدالتی قتل کیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو احتحاج اور دھرنے سے نہیں روکا، ہم آزادی مارچ کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں خوش آمدید بھی کہیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں لانگ مارچ اور جلسے ہوئے ، اب اگر حکومت عدالتوں کو دباؤ اور نیب کو مخالفین کے خلاف جمہوری راستہ بند کریں گے تو احتجاج ہم بھی کرے گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version