کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے شہر کو تباہی سے بچالیا۔
تفصیلات کے مطابقسی ٹی ڈی کی جانب سے شہر میں بارود سے بھری گاڑی کا داخلہ ناکام بنادیا گیا جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔
اغبرگ کے مقام پر سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر تلاشی کے دوران ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں موجود افراد نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی اور سی ٹی ڈی کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
گاڑی سے 35 کلوگرام باردوی مواد، 2 ایس ایم جیز، ایک پستول اور دستی بم ملے جبکہ دہشتگردوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

