Advertisement

آقا کریم ﷺ کا پیغام ابدی ہدایت اور کامیابی کی کلید ہے،شہباز شریف

shahbaz-sharif

مسلم لیگ ن کےرہنما نےکہا ہے کہ سرورِ کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔

تفصیلات کے مطا بق صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہبا ز شریف نے ایک بیان میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آقا کریم ﷺ کا پیغام ابدی ہدایت اور کامیابی کی کلید ہے۔

ذرائع کے مطا بق شہبا ز شریف نے کہا کہ قرآنِ حکیم اور سیرتِ طیبہ ﷺ کو تھام کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، آج کا دن سسکتی، تڑپتی اور جہالت میں ٹھوکریں کھاتی انسانیت کے لیے نجات اور فلاح کا دن ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ قرآن کریم کے پیغام کو آپ ﷺ کی سیرتِ پاک کی روشنی میں نافذ کرنا ہی ہمارا مشن ہے،پاکستان کو بھی آپ ﷺ کی سیرت پاک اور آپ ﷺ کے لائے ہوئے نظام کا مکمل گہوارہ بننا ہے۔

Advertisement

وا ضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور ملک میں محبت، امن اور ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنے کے لیے محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پرعمل کی اہمیت واضح کی۔

آج دنیا بھر میں اللہ کے نبیﷺ کی ولادت پر جشن کا سماں ہے، عاشقان رسول اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔

لاہور میں پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی دی، فضائیں اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں، ملک بھر کی مساجد میں نماز فجر کے بعد پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version