Advertisement

جنرل ندیم رضا نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا

ندیم رضا

جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کےعہدے کا چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی جی ای ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کےعہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، اس سلسلے میں ایک جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرزمیں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا حلف اٹھانے کی تقریب کا انعقاد جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ ندیم رضا نے انفنٹری کی 10 سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہے جبکہ جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان کی تھی۔

علاوہ ازیں اس سے قبل جنرل زبیر محمود حیات نے 28 نومبر 2016 کو  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس سے قبل یہ عہدہ جنرل راشد محمود کے پاس تھا۔

جنرل ندیم نے انفنٹری  ستمبر 1985 دس سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا جبکہ ندیم رضا  کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، ڈیفنس  یورنیورسٹی اسلام آباد سے فارغ اتحصیل ہے جبکہ انھوں نے 1994 میں  جرمنی سے انفنٹری کمانڈ  کورس مکمل کیا اور ایک انفنٹری  بریگیڈ  کمانڈ  کر چکے ہے، ندیم رضا ملٹری آپریشن ڈائریکٹریٹ میں جی ایس اوون  فرائض انجام دے چکے ہے۔

انھوں نے  بطور کمانڈنٹ پاکستان  ملٹری اکیڈمی کا کول  فرائض سر انجام دئیے ندیم رضا نے جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان کی اور جنرل ندیم دسمبر 2016ء میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے۔

جنرل ندیم اگست 2018ء سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر تعینات ہیں اور ان  کے تین صاحبزادے اور ایک صاحبزادی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version