Advertisement

مریم نوازکی رہائی،روبکار جاری

Maryam Nawaz

چودھری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت کے ڈٰیوٹی جج امجد نذیر نے مریم نواز کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔ لیگی رہنما مریم نواز کی روبکار لے کر کوٹ لکھپت جیل چلے گئے۔

تفصیلات کے مطا بق احتساب عدالت میں مریم نواز کےضمانتی مچلکے پیش کر دیے گئے ، جس کے بعد ہائی کورٹ کے احکامات سمیت مچلکوں کی جانچ پڑتال کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ، مریم نواز کی آج رہائی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطا بق چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ کی نا ئب صدرمریم نواز کی رہائی کے لئے قانونی تقاضوں کی تکمیل جاری ہے، احتساب عدالت نمبر 5میں مریم نواز کی جانب سے ایک ایک کروڑکے 2 ضمانتی مچلکے پیش کر دیے گئے۔

مچلکے جج امجد نذیر چوہدری کی عدالت میں پیش کیے گئے، سیف الملوک کھوکھر اور ملک فیصل کی جانب سے مچلکے جمع کروائے گئے۔

ذرائع کے مطا بق عدالت نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی 7 کروڑکی رسید کہاں ہے؟ جواب میں عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر پاسپورٹ اوررقم جمع کرا دی ہے

Advertisement

عدالت نے مزید کہا کہ جائیدادکی دستاویز درست ہے ؟ٹاؤٹ مچلکے تو نہیں؟
وکیل نے بتایا کہ سیف الملوک کھوکھررکن صوبائی اسمبلی ہیں اوران کی اپنی جائیدادہے، عدالتی حکم پر7کروڑکی رقم جمع کرادی تھی۔
جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ کی تحریرمیں 7 کروڑ جمع ہونے کا ذکرنہیں۔

وا ضح رہے کہ مریم نواز کے مچلکوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیاہے، جس کے بعد مریم نواز کی رہائی کی روبکار جاری کی جائے گی، روبکار جیل پہنچنے کے بعد مریم نواز کی رہائی کا پروانہ بھی جاری ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Next Article
Exit mobile version