Advertisement

کرتار پورراہداری منصوبہ سکھ برادری کیلئے عمران خان کا تحفہ ہے، سردارعثمان بزدار

عوام

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرتار پورراہداری کا منصوبہ سکھ برادری کیلئے وزیراعظم عمران خان کا تحفہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان آنے والی سکھ کمیونٹی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرتار پورراہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب کیلئے آنیوالی سکھ کمیونٹی کوحکومت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔

سردارعثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ کرتارپورراہداری منصوبے کی تکمیل سے اس وقت بھارت میں پاکستان کا ڈنکا بج رہا ہےاور پوری دنیا کے سکھ برادری کے جذبات خوشی اور انسباط سے لبریز ہیں۔۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برداری کے دل جیت لئے ہیں جبکہ پاکستان عمران خان کے اس اقدام سے امن، محبت اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ ملے گا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ اور اپ گریڈیشن کی اس سے بڑی مثال پوری دنیا میں کوئی نہیں، بین المذاہب ہم آہنگی کے اس تاریخی اقدم سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل  دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر پاکستان نے جذبۂ خیر سگالی کے طور پر خصوصی مراعات کا اعلان کیا ہے ،ان تمام مراعات کے حوالے سے بھارتی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نےیہ بھی کہا تھا کہ کرتارپور راہداری سے متعلق کسی قسم کی منفی سوچ نہیں چاہتے ۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ کرتارپور راہداری آنے والے یاتری اسی دن واپس جائیں گے ، یاتریوں کی تعداد اس وقت تک پانچ ہزار ہے مگر زیادہ لوگ بھی آئیں گے ، پاکستان کے مختلف ممالک میں سفارتخانوں نے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے ہیں ،ٹوٹل تعداد دس ہزار کے قریب ہے جبکہ  نوجوت سنگھ سدھو کو ویزا جاری کر دیا گیا ہے، امید ہے وہ تشریف لائیں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version