Advertisement

ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہے،عمران خان

کرنٹ اکاونٹ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مالی خسارے کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہوئی، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افریقی ممالک کے سفرا کی کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کی وجہ  سے ملک غریب اورسرمایہ کاری نہیں ہوتی جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کے خاتمے کے لیے ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی سفیرغیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اور سورس بیرون ملک پاکستانی ہیں کیونکہ بیرونی سرمایہ کاری آنے سے کرنٹ اکاونٹ خسارے کا خاتمہ ہوتا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سیاسی بنیادوں پر تعیناتی کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے، خسارہ بڑھنے سے کرنسی گرے گی، منہگائی ہوگی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفیر بہترین مانے جاتے ہیں، کھیل کے دوران دنیا بھر  میں پاکستانی سفیروں سے ملاقات ہوتی تھی۔

Advertisement
Advertisement

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میرٹ کی بالادستی ختم ہونے سے ادارے کمزور ہوئے جبکہ گزشتہ اداروں میں اہم عہدوں پر نا اہل لوگوں کو تعینبات کیا گیا لیکن ہماری حکومت نے ملک میں میرٹ کو فروغ دیا کیونکہ جمہوریت میں لوگ میرٹ پرآتے ہیں اور چین نے بھی میرٹ کی پالیسی پر عملدرآمد کر کے ترقی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بادشاہت میں میرٹ نہیں ہوتا ،صلاحیت کونہیں دیکھا جاتا، مغل سلطنت اس لیےختم ہوئی کیونکہ اورنگزیب کےبعدکسی میں صلاحیت نہیں تھی۔

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کواللہ تعالیٰ نےبہت سی نعمتوں سے نوازا ہے جبکہ ملک بیرونی سرمایہ کاری بھی آرہی ہے،اسٹاک مارکیٹ میں بھی استحکام ہے اور بہت مشکل سے ہم نےمعیشت کواستحکام کی جانب گامزن کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان کی بیوروکریسی اعلیٰ ترین تھی، جب نیلسن منڈیلاسےملاتو اس نےپاکستان کی بہت تعریف کی، نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ ہم قائداعظم کوآئیڈیل سمجھتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افریقی ملکوں میں ایک مشن کے تحت انٹر ہونا ہے،صدرعارف علوی افریقہ جائیں گے،مجھےافریقہ بہت پسند ہے لیکن اس وقت ملک میں میری ضرورت ہے بعد میں افریقہ کادورہ کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version