Advertisement

نواز شریف کی طبیعت ناسازی کا معاملہ

آپریشن

نوازشریف کا سروسزاسپتال میں آج 11واں روز ہے، رپورٹ کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پرسابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کررہا ہے، رپورٹ میں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 55ہزار کاؤنٹ کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت میں بہتری آ رہی ہے،دل اور گردوں کی بیماری کے باعث آئی وی آئی جی انجیکشنز کی تھراپی روک دی گئی،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بلغذا فارمولے اور قدرتی طور پر بڑھیں گے، 50 ہزارپلیٹ لیٹس ہونے کے بعد نواز شریف سفر کر سکتے ہیں۔

میڈیکل رپو رٹ کے مطا بق نوازشریف کو ابھی ہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا جاسکتا، علاج جاری ہے، صحت مزید بہتر ہونے پر ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں ڈسچارج بھی کیا جاسکتا ہے۔

نواز شریف کو پلیٹ لیٹس میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے،گزشتہ روز نواز شریف کے پلیٹلیٹس 51 ہزار تک پہنچ گئے، پلیٹلٹس کی بہتری کے لیے نواز شریف کو سٹرائیڈ دئیے جا رہے ہیں جبکہ نواز شریف کو سٹرائیڈ دینے سے ان کا شوگر کا لیول بڑھ رہا ہے، نواز شریف کا گزشتہ روز بلڈ شوگر لیول 200 سے زائد آیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو دن قبل میڈیکل بورڈ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے، آئی وی آئی جی کی انجکشن تھراپی بھی روک دی گئی ہے، نواز شریف 30 ہزار پلیٹ لیٹس میں زندگی گزار سکتے ہیں، مزید بڑھانے کے لیے ادویات دی گئیں تو خطرہ ہو سکتا ہے۔

بورڈ کے مطابق نواز شریف کو بلیڈنگ ہونے کے خطرات اب کم ہیں تاہم دل اور گردوں کے سنگین مسائل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version