Advertisement

ایئرہوسٹس نے پی آئی اے کو لاکھوں کے نقصان سے بچالیا

PIA

پی آئی اے کے فضائی میزبان کی حاضر دماغی نے ادارے کو لاکھوں روپے نقصان سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے لاہور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے204 کی ایمرجنسی سلائڈنگ کھلنے سے بال بال بچ گئی۔

طیارے کی لینڈنگ کے بعد کپتان نے ڈس آرمنگ کی اناوسمنٹ نہیں کی اور فضائی میزبان کو آل ڈور از اوکے کا میسج دیدیا جبکہ آل ڈور از اوکے کا میسج ملنے کے بعد فضائی میزبان نے گیٹ نمبر ایل ون کھولنے کی کوشش کرنے لگی تو وارننگ سسٹم بج گیا۔

جسکے بعد فضائی میزبان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دروازہ دوبارہ سے بند کردیا اور مسافروں کو آدھے گھنٹے بعد پچھلے دروازے سے جہاز سے اتار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایئربس320 طیارے کی ایمرجنسی سلائیڈ کھل جاتی تو پی آئی اے کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا جبکہ طیارے کو کیپٹن احسن زیدی آپریٹ کر رہے تھے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version