Advertisement

ملتان ، میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

بجلی چوروں

ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 92 بجلی چور پکڑلئے۔

ترجمان میپکو نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد یونٹس بجلی چوری کرنے پر17لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ملتان میں 6گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو10251یونٹس چوری کرنے پر196359روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈی جی خان میں 13گھریلوصارفین کو16644یونٹس چوری کرنے پر188221روپے جرمانہ، وہاڑی میں 10گھریلو صارفین کو13626یونٹس چوری کرنے پر279476روپے جبکہ بہاولپور میں 5گھریلواورکمرشل صارفین کو7895یونٹس چوری کرنے پر170900روپے جرمانہ اور ساہیوال میں 12 گھریلوصارفین کو11699یونٹس چوری کرنے پر189735روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ کبکہ دیگر شہروں رحیم یار خان میں 9 گھریلوصارفین کو7461یونٹس چوری کرنے پر 130490روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 12گھریلو اور کمرشل صارفین کو 9472یونٹس چوری کرنے پر 139385روپے جرمانہ جبکہ بہاولنگر میں 9گھریلواورکمرشل صارفین کو7556یونٹس چوری کرنے پر153259روپے جرمانہ اور خانیوال میں 16 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو18728یونٹس چوری کرنے 282336 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف  5مقدمات درج کرا دیئے گئے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 104 بجلی چور پکڑلئے تھے۔

Advertisement

ترجمان میپکو نے کہا تھا کہ ایک لاکھ 36ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے شخص پر24لاکھ13ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 16گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو17437یونٹس چوری کرنے پر358666 روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ڈی جی خان میں12گھریلواورکمرشل صارفین،وہاڑی میں14 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین ، بہاولپور میں 4گھریلو صارفین ،ساہیوال میں12 گھریلو صارفین، رحیم یار خان میں 12گھریلو صارفین، مظفر گڑھ میں15 گھریلو صارفین ، بہاولنگرمیں5 گھریلوصارفین جبکہ خانیوال میں20گھریلو اورٹیوب ویل صارفین کو جرمانہ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version