Advertisement

آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات

آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کے دورے پر موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی صدر حسن روحانی سے  تہران میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات  میں خطے کی سیکیورٹی  اور مشترکہ باہمی مفادات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایرانی صدر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں ایران کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔

آج اس سے قبل آرمی چیف   جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل  کے سربراہ ایڈمرل علی شامخانی اور ایرانی سپہ سالار میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے  بھی تہران میں  ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقاتوں میں باہمی عسکری تعلقات ،خطےکی سیکیورٹی صورتحال سمیت دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version