سندھ رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

سندھ رینجرز کی جانب سے ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے علاقے سردار گڑھ میں واقع میانو ڈسپنسری میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ میڈیکل کیمپ میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئی جبکہ کیمپ میں مفت موبائل لیبارٹریز میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس بی ، ہیپا ٹائٹس سی بلڈ ٹیسٹ اور مختلف ٹیسٹوں کا بھی انتظام کیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ کیمپ میں بچوں کے اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ، لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بھی لوگوں کا مفت علاج کیا جبکہ کیمپ میں 2 ہزار395 مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔
ترجمان سندھ رینجرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ میڈیکل اسپیشلسٹ اورینجرز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے506 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیااور مفت ادویات بھی فراہم کیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ اہل علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News