Advertisement

نواز شریف کا علاج، حسین نواز کی ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ڈاکٹرز سے مشاورت

ہارلے اسٹریٹ کلینک

لندن میں حسین نواز نے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں ڈاکٹرز سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے لئے  مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق لندن میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے کلینک میں نواز شریف کے چیک اپ تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور حسین نواز کا نوازشریف کا مکمل علاج امریکا سے کرانے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہن اہے کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک میں ابتدائی 3 سے 4دن نواز شریف کا علاج کیا جائےگا جبکہ ابتدائی علاج کے بعد نوازشریف کو امریکا کے شہر بوسٹن منتقل کی جائےگا۔

بوسٹن میں نوازشریف کے پلیٹیلیٹس کا علاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کیلئے تحریری حکم جاری کردیا گیا ہے جبکہ  لاگو کی گئی شرائط کو معطل بھی کردیا گیا ہے جس کے بعد نواز شریف کو مخصوص شرائط کے تحت ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق نواز شریف عارضی طور پر  علاج کے لیے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے صحت مند قرار دیے جانے کے بعد پاکستان واپس آنے کے پابند ہوں گے جبکہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی موجودگی میں میں نواز شریف کے بیان حلفی پر دستخط لیے گئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب جاتی عمرہ، لیگی کارکنان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا گیا جبکہ کارکنان کی جانب سے جاتی عمرہ کے باہر میٹھائیاں بھی تقسیم کی گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version