Advertisement

لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کروا دیا گیا

ای سی ایل میں شامل

لاہور ہائیکورٹ میں سا بق وزیر اعظم نو ا زشریف کی صا حبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کروا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کروا دیا گیا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ان کے داماد راحیل نے مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کرایا۔

ذرائع کے مطا بق پاسپورٹ اور 7 کروڑ کی سکروٹنی کے بعد مریم نواز کا مچلکہ منظور ہو گا، مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد مریم نواز کی رہائی کی روبکار جاری ہو گی۔

روبکار کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالے کی جائیگی اور سپرنٹنڈنٹ جیل مریم نواز کی رہائی کے احکامات جاری کریں گے۔

Advertisement

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے ایک، ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ آج عدالتی فیصلے پر عمل کرنے آئے ہیں، آج کوئی سیاسی بات نہیں ہوگی، پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں رواں سال 8 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا، نیب کی جانب سے مریم نواز پر منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے۔

نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ مریم نواز، نوازشریف اور شریک ملزموں نے 2000ملین کی منی لانڈرنگ کی، ملزمان کےاثاثے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

قومی احتساب بیورو نے مریم نواز کی ضمانت چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے، لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Next Article
Exit mobile version