Advertisement

فردوس عاشق اعوان کی تیسری معافی

Firdous Ashiq- IHC

فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کیس میں جمع کرائے گئے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ وہ غیر مشروط معافی کے بعد خود کو ہائی کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے معاملے کی سماعت کی اور وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپنے تحریری جواب میں فردوس عا شق نے کہا کہ عدالت اور ججز سے متعلق 29 اکتوبر کی پریس کانفرنس میں اپنے ریمارکس غیر مشروط واپس لیتی ہوں،پریس کانفرنس کے دوران مجھ سے خاص پیرائے(ٹارگٹڈ) میں سوال کیا گیا، میری پریس کانفرنس صرف نواز شریف کے زیرالتوا کیس سے متعلق نہیں تھی۔

جواب کے متن میں شامل ہے کہ میرا کہنے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ عدالت نواز شریف کو خصوصی ریلیف دے رہی ہے، میں نے کہا کہ ہفتے کے روز سماعت سے زیرالتوا کیسز میں عام سائلین بھی مستفید ہو سکیں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لینے کی بھی استدعا کی ۔

Advertisement

ذرائع کے مطا بق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی وزیر غلام سرور خان اور فردوس اعوان کا کیس یکجا کرتے ہوئے دونوں کابینہ ارکان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے جبکہ عدالت نے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب فردوس عاشق نے استدعا کی کہ میرا کیس الگ رکھیں، غلام سرور خان کے ساتھ نتھی نہ کریں، یہ ان کا انفرادی فعل ہے۔

اس دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایسا نہ کہیں آپ لوگ ایک ہی کابینہ سے ہیں، آپ کو تو عوام کا اعتماد اداروں پر مزید بڑھانے کی ضرورت ہے لیکن اگر وفاقی وزیر ایسے بیانات دینگے تو لوگوں کا اعتماد ختم ہو جائے گا جس کا نقصان حکومت کو ہی ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بھی گفتگوکی اور کہا کہ عدالت پر اعتماد ہے، عدالت چاہتی ہے وفاقی حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

فردوس عاشق نے مزید کہا کہ نوازشریف کی ضمانت پر عدالت سے پوچھا جائے، میڈیکل بورڈ نے جو رائے دی ہے اس پر یقین کرناچاہیے، ڈاکٹرز سیاستدان نہیں ہیں کم از کم ان پر اعتماد کرلینا چاہیے۔

انھوں نے آزادی مارچ کے بارے میں با ت کرتے ہوئے کہا کہ سردی میں بیٹھے ورکرز کو مولانا کی جانب سے بسترا دینا چاہیے، مولانا صاحب! عمران خان پاکستان کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا، محسن نقوی
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ، 12افراد شہید، 30 زخمی
27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش
بھارت میں فالس فلیگ کی پرانی چال، سفاک مودی سرکار کا نیا ڈرامہ پھر ناکام
صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version