Advertisement

کوٹہ سسٹم غیر شرعی قرار

کورٹ

وفاقی وزیر برائے قانون فرغ نسیم نے  ملک ملازمتوں کے حوالے سے رائج کوٹہ سسٹم کو غیر شرعی قرار دیدیا ہے۔

سینیٹ فنگشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر محمدطاہر نزنجو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی  کے اجلاس میں 19جنوری 2016کو منعقدہ سینیٹ کے اجلاس میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے انچارج وزیر کی طرف سے ملازمت کے کوٹے کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم کے تعارف اور منظوری کے بارے میں دی گئی یقینی دہانی کی موجودہ حیثیت کے بارے میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف نے تفصیلی بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر برائے قانون فرغ نسیم نے  ملک ملازمتوں کے حوالے سے رائج کوٹہ سسٹم کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے معاملہ کو کمیٹی ممبران اور کیبنٹ کی رائے کے بعد حتمی فیصلہ کرنے کی سفارش کر دی اورکہا کہ معاملہ کیبنٹ میں پیش کیا جا رہا ہے جس پر تمام کمیٹی ممبران نے معاملہ کو نہایت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو معاملہ کو اپنی نگرانی میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں کمیٹی نے نیشنل اسمبلی کے ملازمین کو الاٹ کئے گئے پلاٹ اور ملازمین کی لسٹ کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی اور اس معاملہ پر بنائی گئی ذیلی کمیٹی کو بحال کر دیا گیا

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فرغ نسیم نے کوٹہ نظام کے ہونے اور اس کے باعث جعلی ڈومیسائل بننے کے مسئلے کی طرف اجلاس کی توجہ دلائی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کوٹہ سسٹم پر مکمل طور پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث وہ افراد اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں جو دراصل حقدار نہیں ہیں اور حقیقی حقداروں کا استحصال ہو رہا ہے اور کوٹہ کے مطابق مختلف پسماندہ علاقوں سے آنے والے بیورکریٹ اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے آفیسرز کو ان علاقوں میں ہی خدمات سرانجام دینی چاہئے تا کہ پسماندہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی لائی جاسکے۔

اجلاس میں کمیٹی نے نیشنل اسمبلی کے ملازمین کو الاٹ کئے گئے پلاٹ اور ملازمین کی لسٹ کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی اور اس معاملہ پر بنائی گئی ذیلی کمیٹی کو بحال کر دیا گیا۔

کمیٹی کے  اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی، وفاقی وزیر برائے قانون فرغ نسیم، سینیٹرز مہر تاج روغانی، کیشو بائی، مولوی فیض احمد، فدا محمد کے علاوہ وزارت پارلیمانی اموراور وزارت قانون کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version