Advertisement

پاکستان افریقہ کے ساتھ بہتر معاشی و سیاسی تعلقات چاہتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان افریقہ کے ساتھ بہتر معاشی سیاسی تعلقات چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  افریقی ممالک میں پاکستان کے پاس تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں اور پاکستان ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ 27 اور 28 نومبر کو افریقی ممالک کے سفرا کی کانفرنس ہو رہی ہے، کانفرنس کا مقصد افریقی ممالک سے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا روڈ میپ تیار کرنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ سفرا کانفرنس میں کل صدر ممکت شرکت کریں گے جبکہ اختامی سیشن میں وزیر اعظم شریک ہونگے۔

واضح رہے اس سے قبل دفترخارجہ کےترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم اسرائیل کوتسلیم کرنے کے لیے قطعاً کچھ نہیں کررہے بلکہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کے بعد ہی لائن آف کنٹرول ختم ہوگی، ہندوستان سے ہمیں خیر کی توقع کوئی نہیں ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ کرتارپورراہداری میں پہلے روز 12 ہزاریاتریوں نےدورہ کیا، ہماری طرف سےمعاہدےکے مطابق 5ہزاریاتری نانک نام لیوا آکریاترا کے بعد واپس جاسکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کرتارپورراہداری سے آنے والے بابا صاحب کے ہاں سلام کے بعد واپس لوٹ جائیں گے،ہم اس معاہدے کوعزت دینا چاہ رہے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ کلبھوشن جادیو کے معاملے پرکوئی ڈیل نہیں ہو رہی ہم آرٹیکل 370کو مکمل طور پرمسترد کرچکے ہیں، ہمارے سفارت خانےاس معاملے پران تھک کوششیں کررہے ہیں۔

Advertisement

دفترخارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے غیرملکیوں کو ایک دورہ کرانے کی کوشش کی گئی جوکہ بیک فائرکر گئی۔ بین الاقوامی اخبارات ومیڈیا میں مقبوضہ کشمیرپر ان گنت تحریریں لکھی گئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version