Advertisement

سابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سمیت 14 ملزمان کیخلاف نیب کا گھیرا تنگ

ٹی ٹی اسکینڈل

سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں  قومی احتساب بیورو نے سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت 14 ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت 14 ملزمان کے خلاف غیر قانونی طور پر حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کے لیے زمین الاٹ کرنے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب نے ریفرنس تیار کیا ہے۔ جام خان شورو اور دیگر کے خلاف ریفرنس اپروول کے لیے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھیج دیا ہے۔

ریفرنس اپروول کے لیے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے، نیب کی تفتیشی ٹیم نے جام خان شورو اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا، دیگر ملزمان میں جام خان شورو کے فرنٹ مین محمد بچل، اصغر میمن، محمد حسین، امتیاز علی، شاہنواز سومرو، فدا حسین، سبحان علی، عبدالمالک کھتری، محمد انور ذیشان قریشی اور اختر علی بھی ملزم نامزد ہیں۔

عدالت نے نیب کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، جام خان شورو کے خلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کراچی میں بھی کی جارہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version