Advertisement

نہ ڈیل ہوگی، نہ ڈھیل ملے گی، چیئرمین نیب

شاہد

 چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ ہماری طرف سے نہ کوئی ڈیل ہوگی نہ ہی ڈھیل ہوگی اور کسی کو این آر او بھی  نہیں ملے گا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی گروپ یا گروہ سے نہیں ہے۔نیب پاکستان اور عوام کے ساتھ ہے، ہم پر تنقید کی جاتی ہے کہ نیب کا جھکاؤ ایک طرف ہے تاہم اب ہواؤں کارخ بدل رہا ہے، ہم اب دوسرے محاذ کی طرف جارہے ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے اپنی منزل کا تعین کرلیا ہے،کرپشن فری پاکستان نیب کی منزل ہے ۔جہاں بھی کرپشن ہوگی خواہ وہ کس نے کی ہے اور اس میں کون ملوث ہے اس پر نیب ایکشن لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر طاقت ،ہر اثر اور ہر دھمکی نیب کے گیٹ کے باہر ختم ہوجاتی ہے، اندر آنے کی کسی کو اجازت نہیں، کام ایسے ہی چلے گا جیسے چل رہا ہے، آپ جو چاہے کہیں، کارواں نے چلنا ہے اور چلتا رہے گا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کے تمام افسران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، پہلے ان مقدمات پر توجہ دی جو عرصہ دراز سے زیر التوا تھے جبکہ 2017 کے بعد کوئی بڑا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہاجاتا ہے کہ نیب نے بی آر ٹی سے متعلق کیا کیا، بی آر ٹی کے کیس میں سپریم کورٹ نے اسٹے آرڈر دیا ہوا ہے۔

Advertisement

جسٹس (ر) جاوید اقبال  نے کہا کہ اب ایسے کیسز کی جانب بڑھ رہے ہیں جس سے اس تاثر کی نفی ہوگی کہ احتساب یکطرفہ ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ہمیں اتنا بھی زیادہ خوف نہیں پھیلانا کہ مائیں اپنے بچوں کو ہمارا نام لے کرڈرائیں، نیب پرالزامات کے بجائے آپ پلین بارگین کرکے جس ملک چاہیں چلے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version