Advertisement

ڈسٹرکٹ ساوتھ کا تجاوزات کے خلاف ایک بار پھر آپریشن

سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ساوتھ نے نشتر روڈ گارڈن میں تجاوزات کے خلاف ایک بار پھر آپریشن شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرک ساوتھ نشتر روڈ گارڈن میں موجود تمام دوکانوں کے آگے بڑھائے گئے چبوترے دیواریں گرل مسمار کردئیے گئےجبکہ کھانے پینے کے اسٹال ریڑھیاں تخت کرسیاں میزیں پنجرے پتھارے کیبن پنکچر لگانے والوں کا سامان ضبط کر لئے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف کاروائی ڈپٹی ڈائریکٹر آصف جیٹھا علاقہ پولیس اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ نے کی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سپریم کورٹ کے احکامات پر کے ایم سی کی متعدد علاقوں میں کارروائی کی گئی تھی۔

کراچی کے ایم سی کے انسداد تجاوزات عملے کی جانب سے ڈسٹرکٹ ساوتھ کاروائی میں لائٹ ہاوس، کھارادر، زینب مارکیٹ، لانڈھی، صدر اور ریگل چوک کے اطراف کے حصے شامل تھے۔

Advertisement

کاروائی کے دوران لائٹ ہاوس نالے کے اطراف غیر قانونی دکانیں اور جھونپڑیاں مسمار کردی گئیں جن کی تعداد 280 تھی۔ لائٹ ہاوس میں مزید کاروائی کرتے ہوئے لیڈی ڈیفرین ہسپتال کی دیوار کے ساتھ قائم 70 دکانیں بھی مسمار کی گئیں جبکہ کھارادر میں کاروائی کرتے ہوئے بخاری مسجد کے قریب فٹ پاتھ پر قائم کمرا مسمار کردیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں صدر زینب مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر قائم ٹریفک پولیس کی چوکی بھی مسمار کردی گئی جبکہ صدر کے علاقے میں مزید کاروائی کرتے ہوئے پوسٹ آفس کے سامنے سے پتھارے، ٹھیلے اور اسٹالز کا بھی صفایا کردیا گیا۔ صدر ریگل چوک پر دکانوں کے اضافی حصے بھی مسمار کر دیئے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version