Advertisement

کراچی پولیس کی بڑی کاروائی،96افراد کاٹارگٹ کلرگرفتار

پولیس

کراچی پولیس نےکاروائی کرتےہوئے 96افرادکے قتل میں ملوث ٹارگٹ  کلرکوگرفتارکرلیاہے۔

 تفصیلات  کے مطابق شہرقائد میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 96 افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا، ٹارگٹ کلرکاتعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفرمہیسر اور ایس پی زبیرنذیر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا ٹارگٹ کلنگ گروپ 43 ٹارگٹ کلر پر مشتمل تھا، ٹارگٹ کلرٹیم نے 2 فوجی جوانوں کو قتل کیا، گروہ نے پاک فضائیہ، پولیس کے ایک ایک اہلکار کو قتل کیا۔

غلام اظفر مہیسر کےمطابق گروہ نے ایم کیوایم حقیقی کے 5 کارکن، سرکاری ملازم سمیت 2 افراد کوقتل کیا، مخبری کے شبے میں 12، بھتہ نہ دینے پرایک شہری کو قتل کیا۔

Advertisement

ایس ایس پی ایسٹ نےبتایا کہ محکمہ داخلہ سندھ نے بھی ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، ملزم دہشت گرد ندیم ماربل اور عبدالسلام عرف مسہ کا قریبی ساتھی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کےمطابق ملزم 1996 میں رینجرزکےہاتھوں گرفتارہواتھا، تاہم 1997 میں رہا کردیا  گیاتھا، جبکہ ملزم پیرول پررہاہونےکے بعدروپوش ہوگیاتھا،روپوشی کے دوران ایم کیوایم لندن گروپ ملزم کوپیغامات پہنچاتا تھا۔

 دوسری جانب  گرفتارٹارگٹ کلرنےانکشاف کیاکہ خالد صدیقی اورنہال نے فاروق ستارسےملوایاتھااور فاروق ستارنےنائن زیروپرکمرہ دےکرایک ماہ تک مفروری کٹوائی۔

واضح رہے کہ  دوروزقبل میں ٹارگٹ  کلر یوسف عرف ٹھیلےوالا موٹرسائیکل پراپنے ساتھی ریاض چاچڑ کے ساتھ جا رہا تھا ،تاسہم جب پولیس نے اسینپ  چیکنگ کے دوران پولیس نے جیسے ہی روکا تو ریاض موٹرسائیکل پھینک کر فرار ہوگیا جبکہ مجھے پولیس نے گرفتار کر لیاتھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version