Advertisement

ہالہ میں المناک حادثہ، مسافر کوچ کی رکشہ کو ٹکر،11 افراد جاں بحق

HYD accident

سعیداباد کے قریب قومی شاہراہ پر المناک حادثہ پیش آیا ہے ،مسافر کوچ کی رکشہ سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 11افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر ہالہ میں نیوسعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پرکوچ کی رکشہ کوٹکرہوگئی، جس کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پہنچیں اورلاشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں کاغذی کارروائی سمیت زخمیوں کی طبی امداد دی جارہی ہے۔

حادثے کے 6 زخمیوں میں سے 3 کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا جہاں ایک اور مریض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، دیگر زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال نیو سعید آباد میں طبی امداد دی جا رہی ہے، کوچ اور ڈرائیور کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مرادی علی شاہ کی جانب سے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے غم زدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوسعیدآباد نیشنل ہائی وے بوسیدہ ہونے کے علاوہ موٹروے پولیس کے غیر فعال ہونے سے حادثہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں بھی قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد  جاں بحق  اور درجنوں  زخمی ہوگئے تھے۔ مسافر وین مورو سے حیدر آباد آرہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version