Advertisement

پیپلز پارٹی کا جے یو آئی ف کا دھرنے میں ساتھ نہ دینے کا فیصلہ

PPP in Dharna

پاکستان پیپلز پارٹی جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)  کےدھرنے میں ساتھ نہ دینے کے فیصلے پر قائم ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آج رہبر کمیٹی کے اجلاس میں دھرنے کے متعلق اپنا موقف اور تحفظات سامنے رکھے گی اور دھرنے کے بجائے ملک گیر احتجاج کی تجویز دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تجاویز میں ملک گیر ہڑتال اور دوسرے  احتجاجی طریقے شامل ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف وہی ہے جو 2014کے دھرنے میں  تھا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے اتور کو شروع ہونے والے حکومت مخالف آزادی مارچ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپنے مقررہ مقام پر پہنچنے کے بعد دھرنے کی شکل اختیار کرلی ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو استعفیٰ کے لیے دو روز کی مہلت دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version