Advertisement

وزارت داخلہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

سابق وزیراعظم

وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوازشریف کل علاج کیلئے لندن کی اڑان بھریں گے جس پر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی طوالت اختیار کرسکتی ہے جبکہ علاج میں 6سے7 ماہ لگ سکتے ہیں کیونکہ نوازشریف چند روز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کے کلینک میں زیر علاج رہیں گے اور مکمل علاج کیلیے بوسٹن کے ماس جنرل اسپتال میں داخل ہوں گے۔

قطر سے ایئر ایمبولنس کل صبح لاہور پہنچے گی جبکہ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کہتے ہیں کہ ایئر ایمبولینس طبی سہولیات سے آراستہ ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر موجود ہوگا جبکہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی ٹیم بھی ایئر ایمبولینس میں موجود ہوگی۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کسی بھی ائر پورٹ پر عدالتی حکم کی تصدیق شدہ نقل دکھا کر بیرون ملک جاسکیں گے۔

گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو غیر مشروط طور پر 4 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

Advertisement

شہباز شریف کے وکلاء نے نوازشریف سے متعلق عدالتی ڈرافٹ اور فیصلے کو تسلیم کیا تھا جبکہ حکومتی وکلاء نے اس پر اعتراض کیا تھا، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version