ڈی جی رینجرز کا سیکورٹی اجلاس

ڈی جی رینجرز میجرجنرل عمراحمدبخاری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا سیکورٹی اجلاس ہوا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں شہر کراچی کی امن ومان کی مجموعی صورتحال بالخصوص چپ تعزیہ جلوس کےسیکورٹی پلان کاجائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں عید میلاد النبی کی محافل اور جلوسوں کے سیکورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چُپ تعزیہ اور 12 ربیع الاوّل کے موقع پر منعقد کی جانے والی محافل اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ حساس مقامات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈی جی رینجرزکی زیرصدارت اجلاس ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرزسندھ میں ہوا جبکہ اجلاس میں کمشنر کراچی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کےاعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

