Advertisement

عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات

ملاقات

وزیراعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہم ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس میں ہونے والی اس ملاقات میں پنجاب حکومت کی کارکردگی اورانتظامی معاملات پرگفتگو کی گئی جبکہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی غور ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے دو دن میں یہ دوسری ملاقات ہے، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں انتظامی اصلاحات سے متعلق اہم فیصلوں کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement

ملاقات میں صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کا معاملہ زیر غور آیا تھااور  عمران خان نے پنجاب میں انتظامی تبدیلیاںلانے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں انتظامی امور کو بہتر بنایا جائے جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہواور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

وزیراعظم سے ملاقات سے قبل وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی مسترد سیاستدانوں کی کانفرنس ہے۔ سیاسی بےروزگار یاد رکھیں پذیرائی عوامی خدمت سے ملتی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن جماعتوں کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ”کرپشن فری پاکستان“ قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی کہا تھا کہ ارکان اسمبلی پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے کے مشن میں میرے دست و بازو ہیں، سابق دور میں ملک کوقرضوں کے چنگل میں جکڑنے والے کس منہ سے رہنمائی کادعویٰ کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version