Advertisement

سی پیک کے منصوبے جاری ہیں اور جاری رہیں گے، شاہ محمود قریشی

سی پیک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں سی پیک کےمنصوبے جاری ہیں اور جاری رہیں گے کیونکہ یہ معاشی ترقی کے لیے ضروری اور گیم چینجر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایلس ویلزکے بیان سے منصوبے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، یہ ایلس ویلز کی رائے ہو سکتی ہے لیکن پاکستان نے سی پیک پر امریکی بیان مسترد کر دیا ہے جبکہ ہم نے سی پیک کےمنصوبے کے فیز ٹو کا آغاز کر دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج کشمیر میں کرفیو کو لگے 112 دن بیت گئے ہیں مگر بھارت کی ہٹ دھرمی  ابھی بھی جاری ہےاور پاکستان مسئلہ کشمیر پر آواز بن بلند کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں شہید ہونے والے شہداء کا سرٹیفکیٹ تک جاری نہیں کیا جاتا کہ کہیں عالمی قوتیں اور میڈیا یا کشمیر میں ہونے والی شہادتوں کی درست تعداد نہ جان لیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے دفتر خارجہ میں اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا کشمیر سیل کے آگلے اجلاس میں وزیراعظم کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کہ ناروے میں ہونے والے تھے اسلام مخالف اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ناروے کے امبیسڈر کو دفترخارجہ بلاکر اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے جبکہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ جس شخص نے یہ بے خدا حرکت حضرت کی ہے اسے سخت سزا دی جائے جبکہ کہ الیاس کو فوری رہا کیا جائے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت، مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا دسواں اجلاس ہوا تھا۔

Advertisement

اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، اقتصادی و ثقافتی سفارت کاری سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی جبکہ مسلم امہ کو، اسلامو فوبیا سمیت درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلم ممالک کے ساتھ ملکر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی تھی۔

اس موقع پر مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سابقہ خارجہ سیکریٹریز، سفراء، سمیت وزارت خارجہ کے سینیئر حکام نے شرکت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version