Advertisement

پاکستان، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ بن چکا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ

وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ٹیلی کام سیکٹر سے منسلک ملائشیا کی معروف کمپنی ایڈٹکو گروپ کے وفد سے سی ای او عارف حسین اور سریش سدھو کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔

اس موقع پرپاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایڈیٹکو کمپنی کے وفد نے حکومت کی جانب سے تعاون پر وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا بھی کیا۔

ملاقات میں ایڈیٹکو کمپنی کے وفد نے وزیر خارجہ کو کمپنی کی پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور کاروباری حجم کو بڑھانے کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ایڈٹکو وفد نے وزیر خارجہ کو بتایا کہ انکی کمپنی کے پاکستان میں تمام بڑے آپریٹرز کے ساتھ، طویل مدتی خدمات کے معاہدے طے ہیں جس میں بنیادی ڈھانچے کی سروسز کا وسیع پورٹ فولیو ، آپریشنز اینڈ مینٹینس سروسز اور توانائی کی بچت کے حل کے منصوبے شامل ہیں۔

ایڈیٹکو کمپنیہ کے سی ای او کا کہنا تھا کہا کہ پاکستان ہمارے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہم پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے جدید بنیادی ڈھانچے کے حل کو متعارف کروانے کا عزم رکھتے ہیں۔

ایڈیٹکو کمپنیہ کے سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہماری کمپنی اس وقت تک  750ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے – ڈیجیٹل صارفین کی روز بروز بڑھتی ہوئی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے حجم کو ایک بلین ڈالر تک لے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔

Advertisement

ایڈٹکو گروپ کے وفد سے ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ بن چکا ہے اور ہماری حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کی ابھرتی ہوئ مارکیٹ کیطرف بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ مرکوز کروانے کیلئے معاشی سفارتکاری کا آغاز کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version