Advertisement

شہباز شریف کی عدالت میں حاضری سے استثنا کی درخواست ہائی کمیشن لندن میں جمع

شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  نے  عدالت میں  حاضری سے استثنا کی  درخواست  پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں جمع کرادی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ بھائی کے علاج معالجے میں مصروف ہیں اسلیئے انکی جگہ انکے وکیل  پیش ہونگے، شہباز شریف نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے حلف نامے اور پاور آف اٹرنی کی  تصدیق کروا لی۔

پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں  جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی  ہے کہ انہیں جاری کیسز میں پیش ہونے سے استثنا دیا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا انہوں نے اپنے وکیل کے نام پاور آف اٹارنی ارسال کردی ہے کہ انکی جگہ  وکیل محمد نواز چوہدری عدالت میں پیش ہونگے۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن عملے نے حلف نامہ اور پاور آف اٹارنی کا قانونی پہلووں سے جائزہ لیا اور تمام قانونی تقاضے پورے ہونے پر دستاویزات کی تصدیق کردی گئی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر فیملی ارکان کے خلاف نیب میں مختلف کیس اور تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم اس کے علاوہ بھی شہباز شریف فیملی پر سرکاری فنڈز میں سے خُردبرد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

حمزہ شہباز اِن دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جبکہ شہباز شریف بھی ضمانت پر ہیں۔

گزشتہ دنوں نیب نے شہباز شریف فیملی کے خلاف زیر تحقیقات کیسز میں مختلف انڈسٹریز میں فیملی ممبران کے حصص منجمد کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Next Article
Exit mobile version