Advertisement

پاکستان کی عالمی سطح پر ایک اور بڑی سفارتی کامیابی

representative of weapons

پاکستان متفقہ طور پر متعدد روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کا چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستانی مستقل مندوب خلیل ہاشمی چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ روایتی ہتھیاروں کا کنونشن تحدید اسلحہ فریم ورک کا اہم جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنونشن، متعدد روایتی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق ہے جبکہ کنونشن فوجیوں، شہریوں کو یکساں متاثر کرنے والے متعدد ہتھیاروں کی روکتھام پر مبنی ہے اور کنونشن پانچ پروٹوکولز سمیت انسانیت کو درپیش خطرات، فوجی مقاصد میں توازن فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کا کنونشن کے حقیقی اطلاق کیلئے سالانہ اجلاس منعقد ہوتا ہے اور رکن ممالک نئے روایتی ہتھیاروں سے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے اضافی پروٹوکولز بھی مرتب کرتے ہیں جبکہ رواں سال کے اجلاس میں خودمختار ہتھیاروں کے کردار، کنونشن کی مالیاتی موذوئیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا متفقہ طور پر انتخاب، عالمی برادری کا اظہار اعتماد ہے جبکہ پاکستان کا انتخاب، بذریعہ تحدید اسلحہ بین الاقوامی سلامتی کیلئے خدمات کا مظہر ہے اور پاکستان کا منتخب ہونا، مضبوط کثیرالجہتی سفارتکاری کا واضح ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version