Advertisement

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس

Molana fazal urehman talk in sahiwal

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں میں مولانا غفور حیدری ،اکرم درانی سمیت صوبائی رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں مولانافضل الرحمان مارچ سےمتعلق معاملات پرغور کیا گیا جبکہ وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی 2 روزہ مہلت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی پی اور مسلم لیگ ن کی طرف سے ڈی چوک جانے کی مخالفت کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جبکہ رہبر کمیٹی کی طرف سے احتجاج کو ملک گیر پھیلانے شٹر ڈاون سڑکیں بند کرنے کی تجاویز پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرئع کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوران اجلاس مولانا فضل الرحمان نے سینیٹر طلحہ محمود اور کامران مرتضی کو طلب کیا گیا جس کے بعد مولانا نے سالاروں سے کارکنوں کے جذبات کے حوالے سے تحریری رپورٹ مانگ لی۔

اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود کی جانب سے دیگر سیاسی جماعتوں، تاجروں اور سماجی تنطیموں سے رابطوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ کامران مرتضی نے قانونی و آئینی نکات سے آگاہ کیا۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے گھر جمیعت علمائے اسلام شوری کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے امرا اورجنرل سیکریٹریز شامل تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر پارٹی رہنماوں نے دھرنے کے شرکاء میں وقت گزرا تھا اور دھرنے میں پائے جانے والے کارکنوں کے جذبات پر صوبائی امراء کو تفصیل سے آگاہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version