عمران خان کا سچ بلاول کو گولی کی طرح لگا ہے، فردوس عاشق اعوان

آئی پی پی نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کردیا
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا سچ بلاول کو گولی کی طرح لگا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے این آر او لینے والے کس نظریے کی بات کرتے ہیں؟ کیونکہ عمران خان قوم کے ہیرو پاکستان کا چہرہ اور نوجوانوں کی امید ہیں اور امیدوں کے یہ چراغ روشن رہیں گے انشاءاللہ۔
انہوں نے کہا کہ فرسودہ اور گھسے پٹے نظام سے جونکوں کی طرح جڑے خاندانوں اور سیاسی جماعتوں کو خدشہ ہے کہ عمران خان کامیاب ہوگئے تو ان کی “لائسنس ٹو کرپشن” کی سیاست دفن ہو جائے گی جبکہ پاکستان اور عمران خان لازم و ملزوم ہیں ، کرپشن کے خلاف انکا عزم غیر متزلزل ہے اور رہے گا۔
عمران خان کا سچ بلاول کو گولی کی طرح لگا ہے۔پرویز مشرف سے این آر او لینے والے کس نظریے کی بات کرتے ہیں؟عمران خان قوم کے ہیرو پاکستان کا چہرہ اور نوجوانوں کی امید ہیں۔
امیدوں کے یہ چراغ روشن رہیں گے انشاءاللہ https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2019/11/839116/amp/Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 18, 2019
دوسری جانب بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی کشمیری خوااتین سے زیادتی کی حمایت کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فسطائیت سےبھرپور سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردیدثبوت ہے جبکہ بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نفرت کا پرچار کرنے والوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے جبکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر لانے کا بھارتی دعوی جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
ڈاکٹر فیصل میں کہا، بھارتی وزیر خارجہ کا فرانسیسی اخبار کو انٹرویو پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ ہے اور دہشتگرد کلبھوشن یادیو بھارت کااصل چہرہ ہے، بھارت پاکستان کےمتعلق جنون ختم کر کے حقیقت کا سامنا کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

