Advertisement

دھرنےمیں فوج کاکوئی کردارنہیں ہے،آصف غفور

جنرل پرویز

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ دھرنےمیں فوج کاکوئی کردارنہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سینئر سیاست دان ہیں اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں لیکن مولانا مارچ سیاسی سرگرمی ہے اور اس سے فوج کا لینا دینا نہیں ہے۔

آصف غفور نے کہا  فوج آئین میں رہتے ہوئے طلب کرنے پر اپنا کردار ادا کرتے ہیں، الیکشن میں فوج کا کوئی کردار نہیں، اسے صرف سیکیورٹی کے لیے بلایا جاتا ہے جبکہ فوج حکومت کے احکامات پر عمل کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا حکومت اگر الیکشن میں نہیں بلائے گی تو فوج نہیں جائے گی، فوج وہی کام کرتی ہے جو حکومت اس سے کہتی ہے جبکہ فوج کی خواہش نہیں ہوتی کہ الیکشن میں کوئی کردار ادا کرے،2014کےدھرنےمیں بھی فوج نےجمہوری حکومت کاساتھ دیاتھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ الیکشن میں فوج کاعمل دخل کم سےکم ہو اور ایساالیکشن پراسس تیارکیاجائےجس میں فوج کاکردارنہ ہو۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ فوج کشمیرکامقدمہ70سال سےایل اوسی پرلڑرہی ہے جبکہ کشمیرپرفوج یاکوئی اورادارہ سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہے۔

آصف غفور نے کہا  کرتارپورراہداری کامسئلہ کشمیرسےتعلق نہیں ہے،بھارت سےآنےوالےیاتری صرف کرتارپورتک محدودرہیں گےاوردرشن کرکےسکھ یاتری اسی دن واپس جائیں گے لیکن پاکستان میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی اورسکھ یاتریوں کی پاکستان میں انٹری قانون کےمطابق ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں جے یو آئی (ف) کا حکومت مخالف آزادی مارچ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے جس میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کو دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مستعفی ہوں اور فوج کے کردار کے بغیر نئے انتخابات کرائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version