وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصیلہ کیا گیا ہے جسکی بنیاد پر جلد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائگیا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر کو وزیرمنصوبہ بندی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مخدوم خسرو بختیار کو پیٹرولیم کو وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اسد عمر کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، انہیں خسرو بختیار کی جگہ وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشی ایٹو بنایا جائے گا اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کا قلمدان عمر ایوب سے لے کر خسرو بختیار کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل۔اسد عمر منصوبہ بندی اور سپیشل انییشٹو جبکہ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ۔اس ضمن میں جلد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 18, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

