Advertisement

گورنر پنجاب کا انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ویک کی تقریب سے خطاب

lhr Governor Punjab meetings

گورنر ہاوس میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ویک ان پاکستان 2019 کی اختتامی تقریب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کرتے اور دہشت گردی کا مقابل کرتے ہوئے ہم پچاس ہزار سے زائد اپنے فوجی کھا چکے ہیں۔

گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک میں جس تعلیمی ادارے میں جاتا ہوں ہمارے ملک کی بیٹیاں بیٹوں سے زیادہ کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں، اگر ہماری ملک کے جوان لڑکے نہ جاگے تو پاکستان ایسا پہلا ملک ہوگا جس میں مردوں کے لئے کوٹا رکھنا۔

 چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں اور مجھے فخر ہے پاکستانی کی تاریخ مین پہلی مرتبہ کرتارپور بارڈر سکھ برادری کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ تقریبا 90 دن ہوچکے ہیں کشمیر میں کرفیو ہے،یہ ہمارا فرض ہے کہ ان مظلوم لوگوں کے لئے آواز اٹھائیں۔

Advertisement

واضح رہے گزشتہ روز بھی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم عوام کے سہارے اقتدار میں آئے ہیں وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کے تر جمان ہیں اور عمران خان کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ حکومت آئینی مدت پوری کر یں گی۔

چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا تھا کہ ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈال کر اپوزیشن عوام سے عام انتخابات میں شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن کی ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیکی سازش عوام دشمنی ہے جس کو ہر صورت ناکام بنایا جائیگا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا تھا کہ اپوزیشن اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے لیکن اپوزیشن غور سن لیں ملک میں عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version