Advertisement

تمام مسائل سے نکالنے کا راستہ نئے انتخابات ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارلیمان کو تالہ لگانے کی پالیسی جمہوریت کیخلاف ہے اور ملک کو تمام مسائل سے نکالنے کا راستہ نئے انتخابات ہیں اسلئے بہت جلد ملک بھر میں پارٹی کنونشنز کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے سینئر قیادت کے اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری پارٹی کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں قیادت نے نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی جبکہ پارٹی نے دعائیں کرنے پر ملک و بیرون ملک میں موجود پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں پارٹی کو فعال بنانے کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور پارٹی نے شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کیخلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے آواز اٹھائی جائے گی اور ان معاملات پر دیگر اتحادی اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ حکومت کی آرڈیننس فیکٹری کیخلاف اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبے کا بل جمع کروانے کے باوجود 14 ماہ میں کوئی کام نہیں کیا گیا۔

ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں گورننس بریک ڈاون ملک کے لیے خطرہ بن چکا ہے، مسلم لیگ ن کی کامیابیوں کو تباہ کیا جا رہا ہے، ہم نےہزارہ صوبہ کا بھی ترمیمی بل جمع کروایا ہے لیکن اس پر حکومت خاموش ہے لیکن ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے۔

Advertisement

ن لیگی رہنما نے کہا کہ بی آر ٹی کا منصوبہ دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن چکا ہے اور ہم انتقامی ایجنڈے پر گرفتار سیاسی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومت ان تمام اسیران کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، عدالتی التوا کے ذریعے انہیں مسلسل جیل میں رکھا گیا ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ میڈیا کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں اور پیمرا کے ذریعے لگائی گئی پابندیاں ختم اور واجبات ادا کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں سے مشروط کیا جائے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو 15 روز پہلے بیرون ملک روانہ ہو جانا چاہیئے تھا لیکن ان کے راستے میں حیلوں بہانوں سے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، یہ غیر قانونی اور غیر انسانی امر تھا لیکن ہمیں قانون سے ریلیف ملا اور حکومت کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ  بیمار شخص پر وزرا کی بیان بازی پر شرم کرنی چاہیئے، ڈاکٹر کوشش کر رہے ہیں امید ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کے قابل ہوں جائیں گے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ ہم ان کے مطالبوں کی حمایت کرتے ہیں لیکن پلان بی اور سی پر تمام جماعتیں اپنی حکمت عملی کے مطابق چلیں گی اور کل کے رہبر کمیٹی کے اجلاس میں ہم شرکت کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version