Advertisement

عدالتی نظام میں اسٹاف ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، چیف جسٹس

آصف سعید کھوسہ

چیف جسٹس آ صف سعید کھوسہ کہتے ہیں کہ عدالتی نظام میں اسٹاف ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اسٹاف کے بغیر انصاف کی فراہمی کا ٹاسک پورا نہیں کیا جا سکتا ہے۔

سپریم کورٹ اسٹاف کی جانب چیف جسٹس پاکستان آ صف سعید کھوسہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں سپریم کورٹ کے  افسران کی جانب سے  چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور  انہیں تحائف  بھی دئیے گئے۔

تقریب سے چیف جسٹس پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کار کردگی میں سٹاف کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اسٹاف کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی جیسا مشکل ٹاسک مکمل نہیں کیا جاسکتا چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اپنے عہدے کی معیاد کے دوران سٹاف کی کارکردگی کو خود مانیٹر کیا چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی نظام کی اچھی کارکردگی کے باعث ہی ادارے نے اچھے نتائج دئیے ،امید ہے  سٹاف آ ئیندہ بھی دلجوئی سے کام جاری رکھے گا ،سپریم کورٹ کے  افسران نے بھی چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور  انہیں تحائف دئیے گئے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبر کو ہوگا۔

Advertisement

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبرکوکورٹ روم نمبر ایک میں ہوگا، چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 20 دسمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائینگے انکی ریٹائرمنٹ کے وقت دیے جانے والے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججزشرکت کریں گے جبکہ نو منتخب چیف جسٹس 21 دسمبر 2019 کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس آ صف سعید کھوسہ، نامزد چیف جسٹس گلزاراحمد سمیت اٹارنی جنرل انورمنصور اور بار کے نمائندے بھی خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version