Advertisement

طلبہ کے خلاف مقدمے کا اندراج ریاستی جبر ہے، بلاول بھٹو زرداری

نیب

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ مارچ کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن مارچ کے طلبہ کے خلاف مقدمے کا اندراج ریاستی جبر ہے۔

 اپنے بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ریاست مشال خان کے والد کو انصاف نہ دے سکی اور اب ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر طلبہ مارچ کے منتظمین کے خلاف درج ایف آئی آر کو واپس لیا جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ طلبہ کے مارچ سے رجعت پسند قوتیں بوکھلا گئی ہیں، ترقی پسند طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں اور ہم ان کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے

یاد رہے اس سے قبل بھی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اسٹوڈنٹس یونینوں کی حمایت کی ہے لیکن معاشرے کو غیر سیاسی بنانے کیلئے یونینز پر پھر پابندی لگا دی گئی ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  کہنا تھا کہ آج یونینز کی بحالی اور تعلیم کے حق کیلئے طلبہ یکیجہتی مارچ کر رہے ہیں اور طلبہ جنسی حراسانی کے خلاف قانون سازی کیلئے اور ہائوسنگ کے حق اور کیمپسز کی ڈی ملٹرائزیشن کا مطالبہ مارچ کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اپنے حقوق کیلئے نئی نسل کا متحرک ہونا اور پرامن جدوجہد حوصلہ افزا ہے۔

واضح رہے کہ طلبہ تنظیموں نے ملک بھر میں اسٹوڈنٹ یونینز کی بحالی کی تحریک شروع کر دی ہے۔

اس سلسلے میں مختلف شہروں میں طلبہ یک جہتی مارچ نکالے گئے، لاہور میں گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کو مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے کالج کے گیٹ کو تالے لگا دیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version