Advertisement

پاکستان میں استحکام کی وجہ فوج ہے، آرمی چیف

آرمی

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج ہی پاکستان کے خلاف کام کرنے والی تمام غیرمتحرک قوتوں کو ناکام بناکر استحکام لائی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا ہے جس میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کمانڈروں کی خدمات کو بھی خوب سراہا۔

Advertisement

انہوں نےاپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کے قیام کے بعد سے ہی ایس ایس جی اپنے بہادر افسران اور جوانوں کے ذریعہ وطن کے دفاع کے لئے متعدد شراکتوں کے ساتھ ہمارا فخر ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے بطور قوم دہشت گردی کو شکست دی ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،امریکی سینیٹر نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا گیا تھا۔

بعدازاں آرمی چیف سےروسی وزیرصنعت وتجارت نے بھی ملاقات کی تھی جس میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت واستحکام دینے پر اتفاق کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام، اقتصادی ترقی کیلئے کوششیں کرنے کےعزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version