Advertisement

سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ

آئی جی سندھ کلیم امام

حکومت سندھ نےانسپکٹر جنرل آف پولیس(آئی جی سندھ) سید کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں پولیس افسروں کے تبادلوں و تقرریوں  کے موجودہ تنازعہ کے باعث سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا  ہے۔

ذرائع  سندھ حکومت  کے مطابق وفاقی حکومت سےکلیم امام کو بطور انسپکٹر جنرل سندھ ہٹانے کی باقاعدہ درخواست کی جائے گی جس کے لیے وفاقی حکومت کو جلد خط لکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئی جی  کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ پر پارٹی  قیادت اور بیوروکریسی کا دباؤ ہے۔پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین ہے کہ آئی جی سندھ اب کھل کر سیاست کر رہے ہیں۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط پر وزیر اعلیٰ سندھ سخت برہم ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے اپنے خط میں پولیس افسروں کے تبادلوں پر مشاورت نہ کرنے کا شکوہ کیا تھا  جبکہ آئی جی سندھ سے ہمیشہ مشاورت کی گئی۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ یہ طریقہ درست نہیں کہ متنازع معاملات کو میڈیا میں اچھا لا جائے، آئی جی سندھ کا خط پہلے میڈیا میں آیا، پھر وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو پتہ چلا۔آئی جی سندھ کا یہ رویہ ان کے منصب کے شایان شان نہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس خط کو پی ٹی آئی کے لوگوں نے بھی مہم بنا کر میڈیا میں پھیلایا، آئی جی سندھ کے چیف سیکرٹری کو خط کا جوابی خط لکھا جا رہا ہے جس کے لیے وسیع تر مشاورت کی جا رہی ہے۔

سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی خط آئی جی  سندھ پر چارج شیٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ کلیم امام 13 جون 2018 کو آئی جی سندھ  کے منصب پر برا جمان ہوئے تھے۔کلیم امام پاکستان سمیت اقوام متحدہ کے عالمی مشن میں بھی تعینات رہے اور حکومت کی جانب سے انہیں اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version