Advertisement

وکلااورڈاکٹرزکی لڑائی میں ’’فیاض الحسن چوہان ‘‘پِِس گئے

وکلا

لاہورمیں وکلانےپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پردھاوابول دیا،اس دوران وکلا نےصوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پرشدید تشددکیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہورمیں وکلا نےمبینہ طور پر ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے خلاف ایک ویڈیو وائرل کیے جانے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا جس سے مریضوں اور تیمار داروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

وکلا نے ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کی، عمارت کے شیشےتوڑدیےجبکہ وکلا آپریشن تھیٹر میں بھی گھس گئے۔

سیکریٹری لاہور بار فیاض رانجھا کا کہنا تھا کہ وکلا کا معاملہ انتظامیہ سے ہے مریضوں کو تنگ نہیں کیا۔ وکلا نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے تو کارروائی ہوگی۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا ثبوت ملا تو وکلا کا لائسنس کینسل کریں گے۔

Advertisement

اس دوران صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد پی آئی سی پہنچیں تو انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔  آدھے  گھنٹے انتظار کے بعد وہ بالآخر اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےوکلا کی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور اور سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی  ہے ۔

وزیراعلیٰ نےواقعےکی تحقیقات کاحکم دیتےہوئےکہاکہ ہنگامہ آرائی کےذمہ داروں کےخلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ دل کے اسپتال میں ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔

ہنگامہ آرائی کےکئی گھنٹوں بعدپولیس کوہوش آیاتوپولیس کی جانب سےوکلا پرلاٹھی چارج اورشیلنگ کی گئی تاہم اس دوران پی آئی سی میں وکلا کی جانب سےہوائی فائرنگ کی اطلاعات بھی آئیں۔

وکلا کی ہوائی فائرنگ کےبعدپولیس پیچھےہٹنےپرمجبورہوگئی،وکلا نےپولیس موبائل بھی توڑدی۔

Advertisement

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آس پاس موجود مارکیٹ کو بند کروا دیا گیا ہے اور رینجرز کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

اس دوران صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان وہاں پہنچےتووکلا نےانہیں گھیرلیااوران پرشدید تشدد کیا۔ وزیر اطلاعات پولیس کو مدد کے لیے بلاتے رہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، آج انصاف پسند وکلاء بہت رنجیدہ اور دکھی ہوں گے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا بیچ بچاؤ کرنے آیا تھا لیکن وکلاء کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کسی سے ڈرنے والا نہیں ہوں، توڑ پھوڑ کرنے والے وکلاء کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version