مسلم لیگ ن کا مہنگائی کے خاتمے تک قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

مسلم لیگ ن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مہنگائی کے خاتمے اور بجلی کے زائد بل واپس لینے تک قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر مسلم لیگ ن کے راہنما احسن اقبال نے لیگی راہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی اجلاس میں حصہ نہ لینے کی اپیل کرتے ہوے کہا کہ حکومت کے جھوٹے کیسوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں چھوٹے ڈیم اور پانی کے منصوبے بھی بند کر دئیے ہیں، جب تک یہ اسپیکر کے حکم پر عمل نہیں کرتے ہم نے اہوزیشن سے بھی درخواست کی ہے کہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔
مسلم لیگ ن کے راہنما نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کی کردار کشی عمران خان کا ایجنڈا ہے، ہم نے پانچ برس میں لیے گئے قرضے سے ساڑھے بارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر کہ دکھائی لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک سال میں اتنا قرضہ لیا ہے جتنا مسلم لیگ ن نے پانچ برس میں لیا ہے
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بتاے کہ اتنے قرضے لے کر ملک کا کیا بگاڑا ہےحکومت نے امپورٹ کو بند کر کاہ کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے پر قابو پانے کا دعوی کیا ہے جبکہ گزشتہ بیس برس میں سب سے زیادہ بیروزگاری کر دی گئی ہے
ن لیگی رہنماء کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کی توقیر ختم کر دی ہے، دو دن پہلے آپ سپریم کور ٹ مین کرپشن کا ثبوت پیش نہیں کر سکے اور آج دو گھنٹے ٹی وی پر بڑکیں مار رہے ہیں
مسلم لیگ ن کے راہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ دس برس میں سب سے زیادہ مہنگائی ہو چکی ہے مہنگائی میں تیرہ فیصد جبکہ خوراک کے افراط زر میں سولہ فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ کو بالکل غیر فعال کر دیا ہے لیکن ہم حکومت کے جھوٹے کیسوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہم نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

