Advertisement

مریم اورنگزیب کی اسپیکر سمیت حکومتی اراکین سے تکرار

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے دوران مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب قومی اسمبلی کے اسپیکر سمیت حکومتی ارکان کے ساتھ الجھ پڑیں اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی کی عاصمہ حدید اور علی محمد خان سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور گرما گرم بحث بھی دیکھی گئی۔

 

Advertisement

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزادی صحافت میں پاکستان کے درجے میں تنزلی آئی ہے۔

کرپشن پر مریم اورنگزیب کا عمران خان کو جواب

اس پر وزیر مملکت علی محمد خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹی وی مریم اورنگزیب کے دور میں خسارے میں تھا، پی ٹی آئی کے دور میں سرکاری ٹی وی کی 350 ملین کی بچت ہوئی اور مسلم لیگ ن کے دور میں 30 صحافی شہید ہوئے جب کہ ہمارے دور میں صرف 3 صحافی شہید ہوئے جو نہیں ہونے چاہیے تھے۔

اس کے بعد مریم اورنگزیب نے اجلاس میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سوال کیا کہ حکومت بتائے گی کہ آر ٹی آئی قانون کے تحت جو کمیشن بننا تھا اس کا کیا بنا؟

اس دوارن پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی عاصمہ حدید نے مریم اورنگزیب کے سوالات کے دوران مداخلت کی جس پر انہوں نے کہا کہ میرے سوالات کے دوران کیوں مداخلت کی جا رہی ہے؟

اس موقع پر قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پلیز نو کراس ٹاک! مریم اورنگزیب صاحبہ پلیز آپ سوال کریں؟

Advertisement

مریم اورفریال کےباہرجانے کے لئے کردی بڑی پیشگوئی

مگر اس دوران مریم اورنگزیب کی اسپیکر سے بھی تکرار ہوگئی اور انہوں نے کہا کہ آپ وزیر کو بتائیں کہ وہ میرے سوال کے دوران کراس ٹاک نہ کریں۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے جواب دیا کہ میڈم آپ حوصلے اور استقامت سے بات کریں، میں آپ کو ریکارڈ دکھاؤں کہ آپ کتنی تقریر کرتی ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے اسپیکر کو غصے سے جواب دیا کہ آپ حکومتی وزیر کو تمیز سکھائیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ حکومتی وزیر مجھ سے ایوان میں بد تہذیبی کریں، حکومتی وزیر کوکوئی حق نہیں کہ ایک رکن سے بد تہذیبی کرے، یہ ہر جگہ کنٹینر والی گفتگو نہیں کر سکتے۔

بعدازاں  قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version