Advertisement

وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

ترکی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق استنبول ہوائی اڈے پر ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی اور سفارتخانے کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی استنبول میں منعقدہ 14 ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس(ہارٹ آف ایشیا) میں شرکت  کریں گے جبکہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ۔

ذرائع  کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیاء استنبول عمل کانفرنس میں باہمی تعاون اور فلاحی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا جبکہ ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو اور افغانستان کے وزیر خارجہ ادریس زمان  کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا استنبول عمل پر مبنی پہلی کانفرنس 2011 میں استنبول میں  افغانستان کے متعلق منعقد ہوئی اور اس کانفرنس میں 14 ممالک ؛پاکستان، ترکی افغانستان، آذربائیجان، چین، ہند، ایران، قزاقستان، قرغیزستان، روس، سعودی عرب ، تاجکستان ، ترکمنستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو ئے تھے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغان امن عمل کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کریں گے، خطے میں اٹھائے گئے اقدامات سے بھی کانفرنس کے شرکا کو آگاہی فراہم کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ترکی میں مقامی اور بین الاقوامی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستانی مؤقف سامنے رکھیں گے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل بھی  پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور پال جونز نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پورے خطے میں تعمیر و ترقی کا انحصار افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے ،افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version